نائٹ پارٹی میں تصادم کے دوران 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گرگئیں، ایک ہلاک

راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نائٹ پارٹی میں تصادم کے دوران 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گر گئیں جس کے نتیجے میں 1 لڑکی دم توڑ گی اور دوسری شدید زخمی ہے۔ سیکورٹی گارڈ نے بھی فائرنگ کرکے 1 نوجوان کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق نائٹ پارٹی میں تصادم ہوا تھا، مبینہ طور پر 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گری جس سے ایک لڑکی موقع پر دم توڑ گی جبکہ دوسری لڑکی زخمی ہوئی۔

تصادم پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کی جس سے ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، اسلام آباد پولیس اور امدادی اداروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فلیٹ میں موجود 4 لڑکوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

The post نائٹ پارٹی میں تصادم کے دوران 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گرگئیں، ایک ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37dP2Re

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...