پی ڈی ایم نہ آر ہوئی نہ پار صرف خوار ہوئی، شبلی فراز

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نہ آر ہوئی نہ پار صرف خوار ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پی ڈی ایم اور لاہور جلسے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ آر ہوئے نہ پار یہ صرف خوار ہوئے، لاہور کا جلسہ ایک فلاپ شو تھا، عوام نے انہیں ان کے بیانیے سمیت مسترد کردیا، لاہور اور پنجاب کے شہریوں کی عدم شرکت کی وجہ سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے چہروں پر ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں، جن کی سمتیں مختلف ہوں ان کی منزل ایک نہیں ہو سکتی۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے میں پاک افواج کے خلاف زہر اگلا گیا، کراچی جلسے میں مزارِ قائد کی بے حرمتی کی گئی، کوئٹہ جلسے میں پاکستان توڑنے کا پیغام دیا گیا جبکہ لاہور جلسے میں لاہوریوں کو غدار بولا گیا۔

The post پی ڈی ایم نہ آر ہوئی نہ پار صرف خوار ہوئی، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37dLa2E

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...