پٹرول بحران تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو موصول، کل جاری کی جائے گی

 اسلام آباد: پٹرول بحران پر قائم کردہ کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہوگئی ہے جو کل عوام کے لیے جاری کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پٹرول بحران انکوائری کمیشن کی رپورٹ کل وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرول بحران کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کو پٹرول بحران کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کیلیے 14 دسمبر تک مہلت

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کے حکم پر قائم کردہ پٹرولیم کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا پیٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم

شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم کے مطابق رپورٹ کل وفاقی کابینہ کو پیش کی جائے گی اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق کیبنٹ کی منظوری کے بعد پبلک کی جائے گی، احتساب اور شفافیت صرف تحریک انصاف کا خاصہ ہے۔

رواں سال جون جولائی میں ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی۔ وفاقی حکومت نے پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کا پتا لگانے کے لیے انکوائری کمیشن بنایا تھا۔

The post پٹرول بحران تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو موصول، کل جاری کی جائے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KrA2qg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...