پاکستان اور یورپی یونین کا بلوچستان کی ترقی کیلئے 11.1 بلین روپے کا معاہدہ

یورپی یونین اور پاکستان کے مابین بلوچستان کی ترقی کے لئے 11 اعشاریہ 1 بلین روپے کا معاہدہ طے پاگیا۔

وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین 11 ارب 1 کروڑ روپے کا معاہدہ طے پایا۔

معاہدے کے تحت بلوچستان کیلئے آبی وسائل کی ترسیل، پرائمری اور مڈل ایجوکیشن پروگرام شامل ہے۔ سیکرٹری ای اے ڈی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے یورپی یونین کے پروگرام پر شکر گزار ہیں۔ جب کہ سفیر یورپی یونین نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے تعاون جاری رہے گا۔

The post پاکستان اور یورپی یونین کا بلوچستان کی ترقی کیلئے 11.1 بلین روپے کا معاہدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m8P15s

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...