پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماؤں کا عالمی دن

دنیا کے دیگرملکوں کی طرح پاکستان میں بھی ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

ہرسال مئی کے دوسرے اتوار کو ماؤں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن ماؤں کے نام ہوتا ہے۔ ماں وہ ذات ہوتی ہے جو نسل انسانی کو ناصرف آگے بڑھاتی ہے بلکہ اس کی گود ہی انسانی کی پہلی تعلیمی درس گاہ ہوتی ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کے لئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ اس دن بچے اپنی ماں کو خوش کرنے کے لئے خاص اہتمام بھی کرتے ہیں۔ وہ اپنی ماں کوتحائف بھی پیش کرتے ہیں جوروایتی پھولوں سے لےکر تہنیتی کارڈز اور قیمتی چیزوں تک محیط ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق 1967ء سے ہر سال مئی کے دوسرے اتوارکو تمام رکن ممالک میں ماؤں کی عظمت، ان کی اہمیت وافادیت، ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلیے ورلڈ مدرز ڈے منایا جاتا ہے۔

The post پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماؤں کا عالمی دن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yHLf0b

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...