مکہ: سورج آج دوپہر دو بج کر 18 منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔
ماہر فلکیات کے مطابق سورج آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 18منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا یعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہو گا جس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔
سعودیہ کے معیاری وقت کے مطابق یہ عمل دوپہر 12 بج کر 18 منٹ کا وقت ہوگا، اس وقت دنیا کے کئی علاقوں میں آباد مسلمان قبلہ کی درست سمت معلوم کرسکتے ہیں۔
جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوتا ہے تو خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے. ایسا سال میں دو مرتبہ پہلی بار 27 مئی اور دوسری مرتبہ 15 جولائی کو ہوتا ہے۔
The post سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، قبلہ کی درست سمت معلوم کی جاسکتی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3grdelT
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box