یکم جون سے اسکول نہیں کھولے جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ

 کراچی:  محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کے حوالے سے واضح نوٹیفیکیشن جاری کر دیا.

حکومت سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جون سے نہیں کھولے جائیں گے۔ 12 مئی کو ہونے والے اسٹئیرینگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی وبائی صورت حال کے پیش نظر یکم جون کے بعد بھی تمام تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کی نئی تاریخ کا اعلان کورونا کی وبائی صورت حال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا تاہم اسکولوں میں پہلی تا آٹھویں جماعتوں  کے طالب علموں کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کردیا جائے گا۔

The post یکم جون سے اسکول نہیں کھولے جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XbMez2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...