نہال ہاشمی بھی کورونا وائرس کا شکار

 کراچی: ن لیگی رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ترجمان لیگی رہنما کے مطابق سینیٹر نہال ہاشمی اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں اور وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، انہوں نے عوام سے اپنے لئے دعاؤں کی درخواست ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 56 ہزار 349 تک جاپہنچی جب کہ 1167 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں سپریم کورٹ نے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہینِ عدالت کے جرم میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

 

The post نہال ہاشمی بھی کورونا وائرس کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gknUmo

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...