کورونالاک ڈاؤن اڑیال ہرن کی افزائش کیلیے مفید ثابت

 لاہور:  پنجاب میں کورونالاک ڈاؤن اوربریڈنگ سیزن کے دوران پنجاب اڑیال کے ایک ہزار بچوں کی افزائش ہوئی ہے، پنجاب کی شان کہلانے والے اڑیال ہرن کے سب سے زیادہ بچے کالاباغ کے علاقے میں پیداہوئے ہیں، مجموعی تعداد 5ہزارسے تجاوزکرچکی ہے،پنجاب اڑیال کی افزائش میں کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن نے اہم کرداراداکیاہے۔

مارچ سے اپریل تک پنجاب اڑیال ہرن کی افزائش کا سیزن تھا ، لاک ڈاؤن ان کے لیے انتہائی فائدہ مندثابت ہوا ہے اورماضی کے مقابلے میں اس سیزن میں اڑیال ہرن کے زیادہ بچے پیداہوئے ہیں۔پنجاب وائلڈلائف کے اعزازی گیم وارڈن بدرمنیرنے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جنگلی حیات کو پرسکون ماحول میسرآیا جس کی وجہ سے ان کی افزائش بہترہوئی ہے ،اڑیال ہرن پوری دنیا میں صرف اسی سالٹ رینج میں ہی پایا جاتا ہے۔

اڑیال کی اس خطے میں 6 اقسام ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرہیڈکوارٹرزمدثرحسن نے بتایا کہ پنجاب اڑیال سمیت دیگرجنگلی حیات کی افزائش بھی ماضی کی نسبت زیادہ آئی ہے، پنجاب وائلڈلائف کی طرف سے ہرسال پنجاب اڑیال کی ہنٹنگ ٹرافی کا اہتمام بھی کیاجاتا ہے ، ٹرافی ہنٹنگ کے دوران اپنی طبعی عمرکوپہنچنے والے نر ہرنوں کا شکارکیاجاتا ہے ، حصہ لینے والے غیرملکی شکاریوں سے 17 ہزار ڈالر جبکہ مقامی شکاریوں سے 5 لاکھ روپے فیس لی جاتی ہے۔

ہنٹنگ ٹرافی سے حاصل ہونے والی فیس کا 80 فیصد حصہ مقامی سی بی اوز کو دیا جاتا ہے جو پنجاب اڑیال کی افزائش اور ان کے تحفظ کیلیے کام کررہی ہیں۔

 

The post کورونالاک ڈاؤن اڑیال ہرن کی افزائش کیلیے مفید ثابت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AmI8Ls

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...