ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کورونا کی آڑ میں سیاست کررہی ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ قوم کو کورونا سے بچانے کا ہے۔
ملتان میں مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا چیلنجز سے بہترین طریقے سے نمٹ رہے ہیں اور اس سے نمٹنے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت چل رہے ہیں، عوام کو کورونا کے ساتھ بھوک سے بھی بچانا ہے، اپنی استعداد کار کے مطابق تمام توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم عوام سے ہیں اور عوام کے مسائل کا پوری طرح سے ادراک ہے، عوام دوست پالیسیاں بنا رہے ہیں جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے، یہ وہ پالیسیاں ہیں جن کی بدولت عوامی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، اپوزیشن کورونا کی آڑ میں سیاست کررہی ہے۔ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ قوم کو کورونا سے بچانے کا ہے، حکومت اپنی کارکردگی کی بدولت نہ صرف موجودہ مدت پوری کرے گی بلکہ آنے والا وقت بھی ہمارا ہوگا۔
The post اپوزیشن کورونا کی آڑ میں سیاست کررہی ہے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZLyWez
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box