جو اپنے بیانیے سے وفا نہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے،شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ جو اپنے بیانیے سے وفا نہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے۔

شبلی فراز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آج کے دن پاکستان کو اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے۔ قومی وقار اور سالمیت ہمارے لئے سب سے مقدم ہے۔ قوم ملک کے دفاع اور ترقی کے لئے ایک ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی ایک نسل کی محنت اور کاوش کو ہر چیز کی طرح اپنے خاندان سے نہ جوڑیں۔ اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر مرتبہ میدان سے بھاگنے والوں سے قوم آگاہ ہے۔ جو اپنے بیانیے سے وفا نہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے۔ آپ کی قیادت کی وفا مٹی سے نہیں پیسے سے رہی۔ ان وفاؤں کی تصویریں ایون فیلڈ اور دیگر جائیدادوں کی صورت دنیا بھر میں نظر آتی ہیں۔ قوم کے بچوں کا مستقبل چھین کر اپنی اولادوں کی زندگی بنانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

The post جو اپنے بیانیے سے وفا نہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے،شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3esqVPK

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...