ٹھیکے پر چلتی حکومت نے صحت کے نظام کو بھی ٹھیکے پر دے دیا، ترجمان (ن) لیگ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹھیکے پر چلتی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے صحت کے نظام کو بھی ٹھیکے پر دے دیا ہے اور اس کا وزیر لاپتہ ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹھیکے پر چلتی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے صحت کے نظام کو بھی ٹھیکے پر دے دیا ہے اور کا وزیر لاپتہ ہے، لاپتہ وزیراعظم عمران خان کے پاس شعبہ صحت کا “ لُک آفٹر چارج” ہے، اسلام آباد میں کورونا کے مریض 2100 سے زیادہ ہوگئے لیکن وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں عارضی چارج پہ چلایا جا رہا ہے ،نالائقوں اور چوروں کی حکومت نے ہر شعبے کی طرح صحت کے شعبے کا بھی بیڑہ غرق کر دیا ہے ، وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں کورونا کے مریض بے حال ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت سے جان بچانے والی دوائیوں کی درآمد کی آڑ میں اربوں کا ڈاکہ ڈالنے کے لئے نظام عارضی چارج پر چلایا جا رہا ہے، نالائق ، نااہل ، چور حکومت 3 ماہ میں 4 سیکرٹری صحت تبدیل کر چکی ہے ، پمز، پولی کلینک، فیڈرل گورنمنٹ اسپتال، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ عارضی چارج پر چل رہے ہیں،اس کے علاوہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) بھی عارضی چارج پر چلائی جارہی ہے، پی ایم ڈی سی آج تک عمران صاحب کی انّا کا نشانہ بنا ہوا ہے اور مکمل طور پہ فعال نہیں ہو سکا، کورونا متاثرین اور اموات کی بڑھتی تعداد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فی الفور مستقل تعیناتیاں کی جائیں۔

The post ٹھیکے پر چلتی حکومت نے صحت کے نظام کو بھی ٹھیکے پر دے دیا، ترجمان (ن) لیگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gLDdES

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...