اسلام آباد: عید کے دوسرے روزصوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سندھ میں پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کے شہریوں کا عید کا دوسرا روز شدید گرمی میں گزرے گا۔ صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سندھ میں پارہ 48 ڈگری جبکہ لاہور میں 43 ڈگری سینٹی تک ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں ہلکی ہوائیں لو کی شکل اختیار کریں گی جب کہ وادی کوئٹہ اور بلوچستان کےبیشترعلاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک رہے گا۔
آج صبح 11 بجے کراچی کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے۔ قلات میں آج صبح کم سےکم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈرہا۔
The post ملک کے مختلف علاقے عید کے دوسرے روز شدید گرمی کی لپیٹ میں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bYC60P
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box