حکومتی ناسمجھی اورعاقبت نااندیشی سے کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، شہبازشریف

 اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی ناسمجھی، غیردانشمندی اور عاقبت نااندیشی سے کورونا وبا اس رفتار سے پھیل رہی ہے۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایک دن میں کورونا سے 72 افراد کے جاں بحق ہونے پر تعزیت اورتشویش کا اظہارِکرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ناسمجھی، غیردانشمندی اورعاقبت نااندیشی سے کورونا وبا اس رفتارسے پھیل رہی ہے، اموات کی بڑھتی تعداد ڈاکٹرز، ماہرین، تجزیہ نگاروں اوررہنماوٴں کے خدشات کی تصدیق ہے، حکومتی مجرمانہ لاپرواہی سے ڈاکٹرزاورسمجھ رکھنے والا ہرباشعور شخص گھبرایا ہوا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلایا جائے جس میں وفاق اورصوبے حالات کا ازسرنو جائزہ لے کر اقدامات کریں۔ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز کے جاں بحق ہونے کی بڑھتی تعداد بھی انتہائی تشویشناک ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بے حسی اورغفلت کا نتیجہ خدانخواستہ بڑی تباہی کی صورت نکلنے کوہے، ہوش کے ناخن لئے جائیں، ٹڈی دل کو ڈھول سے بھگانے اور کورونا کے پھیلاوٴ اور اموات پر خاموشی کی حکومتی پالیسی ناکام ہوچکی ہے، جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا، پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صبرِ جمیل دے اوراپنے ان شہید ڈاکٹر بیٹوں اور بیٹیوں پر فخر ہے، اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

The post حکومتی ناسمجھی اورعاقبت نااندیشی سے کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yKwBoU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...