کورونا کے ساتھ جینا سیکھیں ورنہ کورونا جینے نہیں دے گا، ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ ہی جینا سیکھنا ہوگا یہ وائرس اتنی جلدی ختم ہونے والا نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی ویکسین سامنے آئی ہے۔

کوئٹہ میں پریس بریفنگ کے دوران حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا سے جاں  بحق افراد اور لاک ڈاؤن کے باعث عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا تھا اور عوام کو سختی سے ہدایت بھی دی تھی کہ عید منانے اپنے علاقوں میں نہ جائیں تاکہ یہ وائرس دیگر علاقوں  تک مزید نہ پھیلے مگر لوگ نہیں مانے۔

انہوں ںے کہا کہ  محکمہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ابھی تک 22 ہزار ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 5 سو 36 مثبت آئے اور 41 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 11 سو افراد صحت یاب بھی ہوئے، لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ورنہ ہم سخت لاک ڈاؤن کا راستہ اختیار کریں گے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا کے تدارک کے لیے ہم عوام سے اپیل کرتے رہے کہ وہ احتیاط کریں، ہم نے عوام اور تاجروں  کی مشکلات کو دیکھ کر لاک ڈاؤن میں نرمی کی، ہمیں اسی کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا ورنہ ہمیں  کورونا جینے نہیں دے گا، ایس او پیز پر عمل درآمد کریں گے تو ہم کورونا کے ساتھ جینا سیکھ جائیں گے، لوگ کورونا کے اثرات ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک کورونا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں  اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ہوتی تو ہم اپنے عوام کے لیے ضرور خرید کر لاتے اور عوام کو مہیا کرتے مگر ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم بالکل عوام کو یوں ہی چھوڑ چکے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ہم اس جنگ میں عوام کے ساتھ مل کر اس جنگ کو جیتیں۔

The post کورونا کے ساتھ جینا سیکھیں ورنہ کورونا جینے نہیں دے گا، ترجمان حکومت بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2X889r4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...