اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول 7 روپے 6 پیسے اور مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی۔
اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے سستا کرنے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی جب کہ قیمتوں میں ردوبدل پر عملدرآمد یکم جون سے ہوگا۔
The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XGXCSx
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box