کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے فرانسیسی ماہرین کی 11 رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئر بس بنانے والی کمپنی کے ماہرین کی 11 رکنی ٹیم خصوصی طیارے کی پرواز اے آئی بی 1888 کے ذریعے کراچی پہنچی ہے۔ ٹیم کے ماہرین حادثے کی جگہ کا دورہ اور پاکستان کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو تیکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔
فرانسیسی ماہرین کی ٹیم 16 گھنٹے میں اپنی تحقیقات کرکے آج رات 10 بجے روانہ ہوجائے گی اور اپنے ساتھ طیارے کا بلیک باکس لے جائے گی، جس سے حادثے کی تحقیقات میں مزید اہم شواہد ملیں گے۔
واضح رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ پی کے 8303 کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترنے سے کچھ منٹ قبل ہی تکنیکی خرابی کے باعث قریبی آبادی میں گر گر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں میں 99 افراد سوار تھے، جن میں سے 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔
The post پی آئی اے طیارہ حادثہ؛ فرانسیسی ماہرین کی ٹیم تحقیقات کے لیے کراچی پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dftxAp
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box