سیہون: سندھ حکومت نے درگاہ حضرت سیدناعثمان مروندی المعروف قلندر لعل شہباز کو تقریبا ڈھائی ماہ بعد زائرین کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف منور مہیسر نے بتایا کہ درگاہ قلندر لعل شہباز کو کل جمعرات سے ایس او پی کے تحت کھولاجائے گا، مزار پر ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کرایاجائے گا جبکہ سیکیورٹی کے لیے بھاری نفری تعینات ہوگی۔
اس سال درگاہ پر سالانہ عرس نہیں منعقد ہوگا۔ حکومت نے زائرین کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے اور واک تھرو سینیٹائزر گیٹ بھی لگائے جائیں گے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر درگاہ لعل شہباز کو 14 مارچ کوزائرین کے لیے بند کردیا گیا تھا۔
The post سندھ حکومت کا درگاہ لعل شہباز قلندر کو زائرین کے لیے کھولنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3el9ekY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box