کورونا وائرس بڑھنے پر لاک ڈاؤن سخت کرسکتے ہیں، ناصر حسین شاہ

 کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا موجودہ شیڈول برقرار رہے گا، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں مزید سختی کی جائے گی تاہم کرفیو نہیں لگایا جارہا جبکہ ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔

سندھ حکومت کے دیگر وزرا سعید غنی اور امتیاز شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود کہا تھا کہ اشرافیہ نے لاک ڈاؤن لگایا ہے اور آج انہی اشرافیہ کے لوگ جس میں ظفر مرزا، وزیر اعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخوا ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کی بات کررہے ہیں، اب وزیراعظم خود دیکھ لیں کہ کون سے اشرافیہ لاک ڈاؤن کا کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کی وبا میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس لیے ہماری عوام سے اپیل ہے کہ وہ انتہاہی احتیاط کریں اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، رمضان اور عید کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کا عوام نے ناجائز فائدہ اٹھایا اور اس وقت صورتحال تشویش ناک ہورہی ہے اور اگر اب بھی احتیاط نہ کی گئی تو صحت کے حوالے سے شدید مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کے سوال پر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس کی مکمل ذمہ دار وفاقی حکومت اور خود وزیر اعظم عمران خان ہیں، 6 مارچ کو جب یہ ٹڈی دل صحرائی علاقوں میں تھا اس وقت ایک اجلاس ہوا، جس میں خود وزیر اعظم عمران خان اور صوبہ سندھ سے وزیر اعلیٰ سندھ ویڈیو کانفرنس پر تھے جبکہ دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی اس اجلاس میں تھے، جس میں وزیر اعظم کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پہلی اپریل سے ان علاقوں میں فضائی اسپرے کا کام شروع کردیا جائے گا، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ کیاگیا۔

انہوں ںے مزید کہا کہ اب یہ ٹڈی دل صحرا سے نکل کر فصلوں تک پہنچ گئی ہے اور اب کی لپیٹ میں صوبہ سندھ اور پنجاب کی فصلیں آگئی ہیں لیکن ابھی بھی وفاقی سطح پر کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں البتہ سندھ حکومت نے وسائل نہ ہونے اور موجودہ حالات کے پیش نظر بھی 28 کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز جاری کردئیے ہیں تاکہ اسپرے کیا جاسکے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ٹڈی دل کے حوالے سے اپنی ذمہ داری مکمل طور پر سرانجام دے گی۔

The post کورونا وائرس بڑھنے پر لاک ڈاؤن سخت کرسکتے ہیں، ناصر حسین شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2X1cMTI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...