ایٹمی دھماکے راجا ظفرالحق ، گوہرایوب اور میں نے کرائے، شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ساری قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ایٹمی دھماکا راجا ظفر الحق، گوہر ایوب اور میں نے کیا، نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ ساری قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ایٹمی دھماکا راجا ظفر الحق، گوہر ایوب اور میں نے کیا، نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی۔ ایٹمی دھماکوں کے وقت میری ڈیوٹی ایسی تھی کہ مجھے باہر جانا پڑا ، ڈاکٹر عبدالقدیر کے مسئلے پر میں وہ واحد آدمی تھا جو ایران بھی گیا اور قذافی سے بھی میں ہی ملنے گیا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ 90 روز اہم ہیں، ان 90 دنوں میں 6 اہم چیزیں ہونی ہیں، شریفوں ، گیلانیوں اور زرداریوں نے جس طرح ملک لوٹا ہے، عمران خان کے بیانیے پر عمل ہوکر رہے گا۔ آج بھی یقین رکھتا ہوں کہ کرپٹ عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا، پاکستان کا خون چوسنے والوں کومعاف نہیں کریں گے، یہ میری سیاسی سوچ ہے جو غلط بھی ہوسکتی ہے، قوم عمران خان سے توقع رکھے کہ وہ آٹا چوروں اور چینی چوروں کے خلاف کارروائی کریں۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا کیس سنجیدہ نوعیت کا ہے، جی کا جانا ٹھہرگیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ چلنا ہے، ملک میں کورونا پھیل رہا ہے، وزیر اعظم نے کورونا وبا کے دوران جو اقدامات کئے وہ اس قوم کی ضروت تھے۔ مزید 5 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہم ہر صورت ایس او پی پر عمل کریں گے، ہم پہلے ہی خسارے میں ہیں۔ چاروں صوبوں کو ہم نے اکٹھا کیا ہے تاکہ کوئی بڑا اسٹیشن نہ رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے لاہور کو ہفتے میں 3 دن کے بجائے دو روز بند کیا جائے۔ جب سے میں پیدا ہوا ہوں میرے پیچھے ایجنسیاں لگی ہوتی ہیں۔ پاکستان ریلوے نے گزشتہ 2 سال میں ایک روپے کی بھی خریداری نہیں کی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے 72 گھنٹوں میں بھارت کے 2 ڈرون گرائے ہیں، سرحدوں پر کسی نے للکارا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔ بھارت پاکستان سے تو الجھ سکتا ہے لیکن چین سے الجھنے کی کوشش نہیں کرے گا۔ چین ہمارا بہت اچھا دوست ہے، یہ قوم کے چین کےساتھ کھڑی ہوگی۔

The post ایٹمی دھماکے راجا ظفرالحق ، گوہرایوب اور میں نے کرائے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AoCfxk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...