کراچی: معروف قوال شہید امجد صابری کی والدہ اصغری بیگم کراچی میں انتقال کرگئیں ان کی تدفین جمعرات کو پاپوش نگرقبرستان میں ہوگی ۔
معروف قوال مرحوم غلام فرید صابری کی بیوہ اور شہید امجد صابری کی والدہ اصغری بیگم کی عمر 85 برس تھی۔ان کے چھوٹے صاحبزادے طلحہٰ فرید صابری کے مطابق والدہ کی طبیعت کئی روز سے خراب تھی۔ تدفین لندن میں مقیم بڑے بیٹے ثروت صابری اور بیٹی کی بیرونِ ملک سے وطن واپسی پر ہوگی۔
طلحہ صابری کے مطابق ان کی والدہ کی نماز جنازہ گھر کے قریب واقع فرقانیہ مسجد لیاقت آباد میں ادا کی جائیگی جبکہ تدفین پاپوش نگر قبرستان میں ہوگی۔واضح رہےکہ اصغری بیگم سن 2016 میں اپنے بیٹے امجد صابری کے قتل کے بعد قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لئے سرکردہ رہیں۔
The post معروف قوال امجد صابری کی والدہ انتقال کرگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XxeP0M
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box