گوجرانوالا: گوجرانوالہ پولیس نے بچوں سے زیادتی کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق وزیر آباد میں 2 اور کھیالی میں زیادتی کا ایک مقدمہ درج ہوا، جن بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ان کی عمریں 9سے 13 سال کے درمیان تھیں، کھیالی میں ملزم قاری اویس نے مدرسہ کی چھت پر بچے کو ذیادتی کا نشانہ بنایا، بدفعلی کے مقدمات میں ملزمان قاری علی اویس، علی رضا اکرم اور اکبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ احمد نگر میں دکاندار کو لوٹ مار کے بعد اغواء اور قتل میں ملوث دوملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے، گرفتارملزمان میں احسن اشفاق، کاوش سرفراز اور شفیق شامل ہیں، دکاندار کے قتل میں ملوث ملزمان علی رضا اور اکرم سے مال مسروقہ اور گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔
The post گوجرانوالہ میں بچوں سے زیادتی کے تین ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ev5U6P
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box