حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی ، علما کی مذمت

لاہور: شام کے صوبہ ادلب میں خلیفہ اسلام حضرت عمر بن عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کے مقدس مزارات کی شرپسند عناصر کے ہاتھوں بیحرمتی پرعلمائے کرام نے  شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی رہنماؤں مولانا امجد خان، مولانا فضل حقانی، حافظ حسین ، مولانا راشد محمود سومرو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دل ہلا دینے والے واقعے سے عالم اسلام کے دل و دماغ لرز اٹھے ہیں، اندوہناک واقعے پر امت مسلمہ کے دل رنجیدہ اور خون کے آنسو رو رہے ہیں، واقعے پر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموش سوالیہ نشان ہے۔

انھوں نے زور دیا کہ اسلامی دنیا اور او آئی سی تنظیم فوری  ایکشن لیکر حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی اصل حالت میں بحالی یقینی بنائے ، پاکستان علماء کونسل کے قائدین نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو تکفیری اور دہشت گرد گروہوں کیخلاف متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔

 

The post حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی ، علما کی مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3clT6OG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...