اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کے بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو پاکستانی عوام اور افواج منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیارہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیرخارجہ بھارت کے لیے دو ٹوک اعلان ہے کہ امن سے رہو ہوش کے ناخن لو ۔ کوئی بھی جارحیت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ بھارت پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش کررہا ہےاور جارحیت پر تلا ہوا ہے۔ ہم نے صبر کادامن نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے ہم اپنے دفاع کا بھرپورحق رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھارت کا ڈرون مارگرایاہے۔ ہم امن کے راستے کو ترجیح دیتے ہیں تاہم امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
The post بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gx6i6W
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box