ن لیگ کے دور میں شاہد خاقان نے چینی پر 20 ارب کی سبسڈی دی، شہزاد اکبر      

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے چینی پر 5 سال میں 29 ارب کی سبسڈی دی جس میں سے صرف شاہد خاقان نے 20 ارب کی سبسڈی دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ جیسے ہی شوگر انکوائری رپورٹ کابینہ میں پیش ہوئی رپورٹ پبلک ہوگئی، رپورٹ میں شوگر انڈسٹری کے آڈٹ معاملات کو دیکھا گیا، شوگر پروڈکشن میں تمام چوری اور چھپائی جانیوالی چیزوں کو ہائی لائٹ کیا، گنے کی خرید سے چینی کا بننا اور ریکوری ایشو تک سب کچھ رپورٹ میں شامل ہیں، ایکسپورٹ سبسڈی کو لیکر 5 سال کی سبسڈی کو اسٹڈی کیا گیا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ 29 ارب کی سبسڈی دی گئی جس میں سے 2.4 ارب کی سبسڈی پنجاب کو دی گئی جب کہ 26.6 ارب کی سبسڈی ن لیگ نے دی، صرف شاہد خاقان عباسی نے 20 ارب کی سبسڈی دی، شاہد خاقان اپنے آپ کو لائق عازم کہتے ہیں، شاہد حاقان کی سبسڈی پر کمیشن رپورٹ کی صفحہ 62 کہتا ہے کہ 28 مارچ 2017 کو 4 لاکھ میٹرک ٹن ایکسپورٹ کا کیس آتا ہے، یہ کمیشن شاہد خاقان عباسی کے بارے میں لکھتا ہے کہ یہ ڈاکہ زنی سلیمان شہباز نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مل کر کیا اور 20 ارب کی سبسڈی جلدی میں دیدی گئی، اگر ضابطے کے مطابق چلتے تو سات ارب کی بچت ہونی تھی جب کہ شاہد خاقان عباسی اس سبسڈی کے معاملے پر مطمئن نہیں کر سکے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اس سبسڈی کے پیچھے سب سے بڑا سہولت کار سلیمان شہباز تھا تاہم شاہد خاقان فرماتے ہیں کہ میں زندگی میں سلیمان شہباز کو دو تین مرتبہ ملا، کیا ایسا ہو سکتا ہے، جو کہتے ہیں رمضان شوگر مل بند ہیں وہ رپورٹ پڑھ لیں رمضان شوگر مل میں شہباز شریف فیملی کے شیئر ہیں جب کہ ہماری جماعت کے کسی نے اگر فائدہ اٹھایا تو اس کا تمام کچا چٹھا عوام کے سامنے ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ ایک اور لائق اعظم ہیں، اومنی گروپ کو سب سے زیادہ سبسڈی ملی جب کہ سندھ کابینہ میں بھی کوئی اس سبسڈی کے حق میں نہ تھا کیونکہ وہاں کسان بیٹھے ہیں، سندھ میں زیادہ ملوں والوں کو سبسڈی پہلے دی گئی، 4.1 بلین سے اومنی گروپ کو 1.3 بلین دیا گیا۔

The post ن لیگ کے دور میں شاہد خاقان نے چینی پر 20 ارب کی سبسڈی دی، شہزاد اکبر       appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2M5ij5g

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...