امریکا کا پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلیے مزید 60 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

 اسلام آباد: امریکا نے پاکستان میں کورونا سے نمٹنے کے لیے مزید 60 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان میں کورونا سے نمٹنے کے لیے مزید 60 لاکھ ڈالر کی امداد دی جائے گی اور اس اعلان سمیت امریکا مجموعی طور پر پاکستان کے لیے 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی فراہمی کا اعلان کر چکا ہے۔

امریکی ناظم الامور پاول جونز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کی ہدایت پر شعبہ صحت میں تعاون بڑھ رہا ہے، ہم مل کر کورونا وائرس پر قابو پائیں گے۔

امریکی ناظم الامور نے پاکستانی عوام کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی سخاوت و ایثار سے ہمیشہ متاثر ہوا ہوں۔

The post امریکا کا پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلیے مزید 60 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AXD68I

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...