کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دکاندار نے ڈاکو کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور دکان میں لوٹ مار کی کوشش کی۔ ملزم نے دکان کے باہر کھڑے ہوکر کاؤنٹر میں ہاتھ ڈالا اور ہاتھ بھر کر کرنسی نوٹ باہر نکالے۔
ملزم نے جیسے ہی دونوں ہاتھوں میں نوٹ پکڑے اسے دکاندار نے فائر مارا۔ ملزم کے سینے میں ایک ہی گولی لگی اور وہ زمین پر ڈھیر ہوگیا۔
زخمی ڈاکو دکاندار کے سامنے گڑگڑانے لگا لیکن دکاندار نے دوسری گولی بھی ماری جس سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ساتھی کو گولی لگتے دیکھ کر دوسرا ڈاکو فرار ہوگیا۔
content.jwplatform.com
The post کراچی میں دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZC28oa
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box