پاک پتن: نواحی گاؤں امر سنگھ میں ایک شخص نے ایک ایکڑ زمین کے لیے بیوی اور ساس کا قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک پتن کے تھانہ کلینہ کی حدود میں واقع گاؤں امر سنگھ میں قربان نامی شخص نے اپنی بیوی مختاراں بی بی اور ساس شمیم بی بی کو قتل کردیا۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ قربان مختاراں بی بی اور ساس شمیم بی بی کی ملکیت ایک ایکڑ زمین ہتھیانہ چاہتا تھا۔ معاملہ اس قدر بڑھا کہ ملزم نے بیوی اور ساس کو ہی قتل کردیا۔
The post ایک ایکڑ زمین کے لیے بیوی اور ساس کا قتل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ekT2Ak
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box