ملک میں شدید گرمی کے بعد آج سے بارشوں کا امکان

 لاہور /  اسلام آباد /  حیدرآباد: محکمہ موسمیات اوراین ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے منگل تک پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزاد جموں و کشمیر میں کہیں کہیں جب کہ سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر گرج چمک اورگردآلود ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے جاری ایڈوائزی میں تمام صوبائی محکموں، این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، ہنگامی صورتحال کی رپورٹ دن میں دو مرتبہ این ڈی ایم کو ارسال کی جائے ۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 51، جیکب آباد، موہنجوداڑو، دادو، لاڑکانہ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ مالم جبہ میں 3، کشمیر، گڑھی دوپٹہ میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔

The post ملک میں شدید گرمی کے بعد آج سے بارشوں کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XE0uzx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...