عوام شدید مہنگائی کے باعث حکومت سے نجات چاہتی ہے، آصف زرداری

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام شدید مہنگائی کے باعث حکومت سے نجات چاہتی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور نیئر بخاری نے سابق صدر کی خیریت دریافت کی۔ آصف زرداری نے کہا کہ اب پہلے سے طبیعت کافی بہتر ہے۔

آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس موجودہ حکومت سے نجات چاہتی ہے، شدید مہنگائی کے باعث عوام اس حکومت سے تنگ آ چکی ہے، کورونا وبا کے دوران بھی وفاق کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ ٹڈی دل جیسے حساس مسئلے کو نظرانداز کرنا قابل مذمت عمل ہے، ٹڈی نے پورے ملک کو لپیٹ میں لیکر فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا اور تباہ کردیا ہے لیکن وفاق کی کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آ رہی، پہلے دن سے ٹڈی دل کی تباہی سے متعلق خدشات کا اظہار کرتا رہا ہوں۔

The post عوام شدید مہنگائی کے باعث حکومت سے نجات چاہتی ہے، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2B8ZLz7

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...