سندھ اسمبلی کے مزید دو ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص

 کراچی: سندھ اسمبلی کے مزید دو ارکان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو اور سعدیہ جاوید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ دونوں ارکان کا تعلق حکمران جماعت پیپلزپارٹی سے ہے۔ سعدیہ جاوید نے ایک روز قبل منگل کو کوروناٹیسٹ کروایا تھا۔ سعدیہ جاوید کے مطابق اب تک  کورونا وائرس  کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے  نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ سعدیہ جاوید نے احتیاطی طور پر نجی لیب سےکورونا ٹیسٹ کرایاتھا۔

ادھر پیپلزپارٹی کے ملیر سے منتخب رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو بھی کورونا وائرس وبا کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔سندھ اسمبلی کے مجموعی طور پر آٹھ ارکان کورونا پازیٹو کاشکار ہوچکے ہیں جن میں پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء سعید غنی، غلام مرتضی بلوچ، سہراب سرکی،، لیاقت آسکانی، سعدیہ جاوید، ساجد جوکھیو، جی ڈی اے کے سید راشدشاہ، ایم ایم اے کے سید عبدالرشید اور ایم کیوایم کی منگلا شرما شامل ہیں۔

The post سندھ اسمبلی کے مزید دو ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gtEwIl

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...