وزیراعلیٰ کی طیارہ حادثے میں شہید پائلٹ کے گھر آمد؛ اہلخانہ سے تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کورونا اور طیارہ حادثے کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں قوم کو آزمائش کا سامنا ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار طیارہ حادثے میں شہید پائلٹ کیپٹن سجاد گل کی ڈیفنس میں رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور  فاتحہ خوانی کی۔

عثمان بزدار نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ خالد شیر دل کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان کی والدہ، بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے جس پر قوم افسردہ ہے جب کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

The post وزیراعلیٰ کی طیارہ حادثے میں شہید پائلٹ کے گھر آمد؛ اہلخانہ سے تعزیت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XoALLz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...