بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے خلاف آواز بلند کرینگے، اعجاز احمد شاہ

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے خلاف آواز بلند کرینگے۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ننکانہ میں اپنی رہائش گاہ پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پانچ سالہ اپنی آئینی مدت پوری کریگی، پانچ سال بعد حکومت نہیں حکومت کے کام بولیں گے، مشکل وقت میں سب کو قربانی دینا ہوگی۔

اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں فوج کے جوانوں پر حملے کیے گئے جن میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتے ہیں، بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے خلاف آواز بلند کرینگے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم کے پھاڑ توڑے جارہے ہیں، حکومت نے ان پر مظالم کے خلاف عالمی سطح پر بھر پور آواز بلند کی، اسلامی ممالک نے بھی کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائی، افغان طالبان نے بھی بھارت کے خلاف کاروائیوں کا اعلان کیا ہے۔

اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ ننکانہ صاحب بابا گورونانک یونیورسٹی کی چار دیواری کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے، تین سال میں مکمل کرلی جائے گی، یونیورسٹی کیلئے اگلے سال ایک ارب روپے کے فنڈ ملنے کی توقع ہے۔

The post بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے خلاف آواز بلند کرینگے، اعجاز احمد شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zqxuTS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...