میاں چنوں کے قریب مسافر وین نہر میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

خانیوال: میاں چنوں کے قریب وین نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز شیخوپورہ سے میاں چنوں آنے والی وین میلسی لنک کینال میں گر گئی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے انتظامیہ فوری طور پر کارروائی شروع کی۔ رضاکاروں نے بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار وین میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد سوار تھے۔ لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

The post میاں چنوں کے قریب مسافر وین نہر میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WKfNWX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...