اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میں پولیس ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں کتنی بار کہہ چکا ہوں کہ ناکے ختم کریں اور ڈرونز اور کیمرا ٹیکنالوجی استعمال کریں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ناکوں پر کھڑے جوان سب سے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں، ہمیں فوری طور پر ناکوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آبادمیں ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق
واضح رہے کہ اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس ناکے پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
The post فواد چوہدری کی پولیس ناکے ختم کرنے کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zySxns
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box