پتوکی میں گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

پتوکی: لنڈا پھاٹک پر گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پتوکی میں گاڑی لنڈا ریلوے پھاٹک عبور کررہی تھی کہ ٹرین کی زد میں آگئی، تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 2 خواتین سمیت چاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق قرینی علاقے کرانی والا کے ایک ہی خاندان سے ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعہ لنڈا پھاٹک پر تعینات گیٹ مین کی غفلت کے باعث پیش آیا کیونکہ اس نے ٹرین کی آّمد پر پھاٹک بند نہیں کیا جس کی وجہ سے گاڑی نے پٹری پار کرنے کی کوشش کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،انہوں نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار وں کا تعین کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے-

 

The post پتوکی میں گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZA9YP6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...