کراچی: ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا عملہ اوررضاکار لواحقین کی خدمت کیلئے 24 گھنٹے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر میں مصروف عمل ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متاثرہ خاندانوں سے پی آئی اے انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہے، پی آئی اے کا عملہ اوررضاکارلواحقین کی خدمت کیلئے 24 گھنٹے ایمرجنسی ریسپانس سینٹرمیں مصروف عمل ہے، 56 لاشیں ایدھی اورچھیپا کے سردخانوں میں موجود ہیں، طیارہ حادثے کے 41 افراد کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔
پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے لواحقین کو کراچی کی انٹرنیشنل اورڈومیسٹک ٹکٹیں جاری کیں، اب تک 4 میتیں لاہوراور3 اسلام آباد پہنچائی جاچکی ہیں، میتوں کووزیراعظم کی خصوصی ہدایات پران کے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے، 32 لواحقین اور حادثے میں بے گھر 13 افراد کو ائیرپورٹ ہوٹل اورقصرِنازمیں ٹہرایا جارہا ہے، تدفین کے لئے فوری طور پر10 لاکھ روپے فی کس لواحقین کو گھروں تک پہنچائے جارہے ہیں جب کہ متاثرہ گھروں اوراملاک کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کا کام جاری ہے۔
The post تدفین کے لئے 10 لاکھ روپے فی کس لواحقین تک پہنچائے جارہے ہیں، ترجمان پی آئی اے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2A7SoY8
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box