میرپور میں پولیس نے جنسی زیادتی میں ناکامی پر 3 خواتین کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ضلع میرپور راجہ عرفان سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرپور پولیس نے رمضان المبارک میں ننھی بچی اور 2 خواتین کے قتل کا سراغ لگا لیا۔
قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان میں ایک رکشہ ڈرائیور اور دو ورکشاپ مکینک ہیں جن کا تعلق کھوئی رٹہ ،میرپور اور ایک کا تعلق راولپنڈی سے ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی میرپور نے بتایا کہ ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر خاتون کو اینٹ مار کر قتل کردیا تھا، ملزمان نے ایک قتل کو چھپانے کیلئے مزید دو قتل کردیے، ملزمان نے قتل کے بعد دو لڑکیوں کی لاشیں گندے نالے میں بہا دی اور تیسری کی گڑھے میں دفنا دی تھی۔
مقتول خواتین اور بچی خانہ بدوش قبیلے سے تعلق رکھتی تھیں جو 19 سال سے منگلا کے نواح میں رہائش پزیر تھیں۔
The post آزاد کشمیر میں اجتماعی زیادتی میں ناکامی پر 3 خواتین کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZG0HoE
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box