کراچی میں ینگ ڈاکٹرز اپنے تحفظ کے لئے سراپا احتجاج

 کراچی: سول اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز اپنے تحفظ کے لئے سراپا احتجاج بن گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی میں گزشتہ رات گئے کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریض کی میت ورثاء کے حوالے نہ کرنے پرلواحقین کی جانب سے ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر ڈاکٹرز نے او پی ڈیز میں کام عارضی طور پر بند کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے، گذشتہ روز کرونا کے انتقال کرجانے والے مریض کی لاش مشتعل لواحقین ہمراہ لے گئے جبکہ لواحقین کی جانب سے سول اسپتال کے مرکزی دروازے پر توڑ پھوڑبھی کی گئی، سینکڑوں افراد کا مجمع اسپتال میں گھس کر ڈاکٹرز کو دھمکاتا رہا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کوہراساں کرنے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو فرائض ادا کرنا مشکل ہوجائے گا، مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کے تحفظ کے لئے اسپتال کی سیکیورٹی مزید بڑھائی جائے، احتجاجی ڈاکٹرز نے تحفظ دیا جائے کے درج نعروں کے پوسٹراٹھائے نعرے بازی بھی کی۔

The post کراچی میں ینگ ڈاکٹرز اپنے تحفظ کے لئے سراپا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XeXtXs

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...