پی آئی اے طیارہ حادثہ؛ کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تلاش کا دائرہ وسیع

 کراچی: 22 مئی کو حادثے کا شکار طیارے کے کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تلاش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں 22 مئی کو حادثے میں تباہ ہونے والے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر تاحال نہیں مل سکا ہے، طیارہ ساز کمپنی کے غیر ملکی ماہرین کی ٹیم نے کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تلاش کو مزید وسعت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں حادثے کی جگہ رہائشی عمارتوں کی خصوصی انسپیکشن کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں تھقیقاتی ٹیم کو پی آئی اے انجینئرنگ ، ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ اور سول ایوی ایشن کی خدمات بھی حاصل ہیں۔

دوسری جانب ایئربس کی ٹیم طیارہ گرنے کے مقام سے لے کر رن وے تک تحقیقات کو جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ طیارے کے ملبے سے مزید شواہد بھی اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ ایئرپورٹ سے ملحقہ آبادی میں جاگرا تھا۔ جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 99 میں سے 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

The post پی آئی اے طیارہ حادثہ؛ کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تلاش کا دائرہ وسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2M4NUnF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...