افغان مفاہمتی عمل کیلیے پاکستان کا بھرپور تعاون جذبہ خیر سگالی کے تحت ہے، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کا بھرپور تعاون جذبہ خیر سگالی کے تحت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور افغان مصالحتی عمل کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کا بھرپور تعاون جذبہ خیر سگالی کے تحت ہے۔ زلمے خلیل زاد نے خطےمیں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعاون کی تعریف کی۔

The post افغان مفاہمتی عمل کیلیے پاکستان کا بھرپور تعاون جذبہ خیر سگالی کے تحت ہے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YWS0WT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...