غیرقانونی الاٹمنٹ کیس؛ نیب ملتان نے بھی شہبازشریف سے جواب طلب کرلیا

نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو تحریری سوالنامہ بھیج دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب ملتان نے نیشنل پارک بہاولپور کیلئے اراضی کی الاٹمنٹ کے معاملہ پر سابق وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف سے جواب طلب کر لیا ہے اور شہباز شریف کو 18 مئی کوجواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب ملتان 14 ہزار 400 کینال رقبہ کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی انکوائری کررہا ہے، اور نیب کی جانب سے شہباز شریف سمیت سابق ایم این اے بلیغ الرحمان اور چوہدری عمر محمود ایڈووکیٹ کو بھی تحریری سوالنامہ بھیجا گیا ہے، جب کہ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کو بھی سوالنامہ بھیجا ہے۔

The post غیرقانونی الاٹمنٹ کیس؛ نیب ملتان نے بھی شہبازشریف سے جواب طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fvcI5H

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...