چین سے ایک اور جہاز  طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

 اسلام آباد: چین سے ایک اور جہاز  طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا، این ڈی آر ایم ایف کی فنڈنگ سے چین سے خریدے گئے سامان کا یہ پانچواں جہاز ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چین سے ایک اور جہاز 17 ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچا ہے، این ڈی آر ایم ایف کی فنڈنگ سے چین سے خریدے گئے سامان کا یہ پانچواں جہاز ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد پہنچنے والے جہاز میں 30 ایکسرے مشین بھی شامل ہیں، جب کہ دیگر سامان میں 17 ہزار پروٹیکٹیو سوٹ، ایک لاکھ 10 ہزار این 95  ماسک، 20 ہزار میڈیکل ماسک اور 82 کارٹن سرجیکل گاؤن بھی شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پہلے سے پروکیور کیا گیا سامان پی آئی اے کے جہازوں کے ذریعے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے اور اس وقت کووڈ 19 کے ذاتی حفاظتی سامان کی مکمل خریداری نجی ملکی مارکیٹ سے کی جا رہی ہے۔

The post چین سے ایک اور جہاز  طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WeUIoN

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...