کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ کاروباری طبقے اور عوام نے اگر طے شدہ ایس او پی پر عمل درآمد نہ کیا تو لاک ڈاوٴن کر کے بہت سی چیزوں کو بند کرنا پڑے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاوٴن کی خلاف ورزی، عوام اور دکان داروں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقے اور عوام نے اگر طے شدہ ایس او پی پر عمل نہ کیا تو لاک ڈاوٴن کر کے بہت سی چیزوں کو بند کرنا پڑے گا اس لیے دکان دار اور دیگر لوگ حکومت سے تعاون کرتے ہوئے سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔
وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ مساجد میں احتیاطی تدابیر پر بہتر طور پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، ہم ایس او پیز پر عمل کرانے پرعلماء کرام کے شکر گزار ہیں۔
The post ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو بہت سی چیزوں کو بند کرنا پڑے گا، جام کمال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3csxRvA
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box