وزیراعظم کی ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کو ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران کی زیر صدارت ٹائیگر فورس سے متعلق اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں  صوبائی وزرائے اعلٰی اور چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزیراعظم کو صوبائی سطح پر ٹائیگر فورس کی ہفتہ وار رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے  ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کو ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک متحرک کیا جائے اور اس سے احساس لیبر رجسٹریشن پراگرام میں بھی مدد لی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، مشکل وقت میں قوم کے لیے وقت نکالنے والے نوجوان ہیروز ہیں، ان کے رضا کاروں سے مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے، چیف سیکریٹریز صوبائی اور ضلعی سطح پر ہدایت نامے جاری کریں اور انتظامی سطح پر بہترین کوآرڈی نیشن کو یقینی بنایا جائے۔

The post وزیراعظم کی ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xV4K4Y

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...