پشاور ہائی کورٹ 31 مئی تک بند کردی گئی

 پشاور: کورونا وائرس کے پیش نظر پشاور ہائی کورٹ کو 31 مئی تک بند کر دیا گیا۔

ترجمان پشاور ہائی کورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کو 31 مئی تک بند کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس دوران صرف دو بینچ  کام کریں گے۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ پابندی کے باعث عدالتیں، بار روم، ڈسپنسری سمیت احاطہ ہائی کورٹ میں قائم دفاتر بند رہیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق عوام کی سہولت کے لیے دو سنگل بینچ ضمانت کی درخواستیں نمٹانے کے لیے کام کرتے رہے گے جب کہ کورونا وائرس کا شکار ملازمین کو دوبارہ کام پر آنے سے قبل لیبارٹری رپورٹ پیش کرنا ضروری ہوگی۔

The post پشاور ہائی کورٹ 31 مئی تک بند کردی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zs4VVT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...