سندھ میں آٹھویں تک کے طلبا کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کا اعلان

 کراچی: سندھ حکومت نے آٹھویں تک کے طلبا کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ آج اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں تفصیل سے مشاورت ہوئی، کمیٹی نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے بچوں کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بچوں کو گزشتہ برس کی کارکردگی کی بنیاد پر پروموٹ کیا جائے گا۔ ہمیں طلبا کے مشکلات کا اندازہ ہے، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جس سے طلبا کی مشکلات میں اضافہ ہو، بورڈ قوانین میں بغیر امتحان کے طلباء کو پروموٹ نہیں کیا جاسکتا۔ بورڈ امتحانات پر وفاق سے بات کرکے فیصلہ کریں گے۔ اس کے لیے ہمیں ایک وقت کے لیے ترمیم یا آرڈیننس لانا ضروری ہوگا۔

سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد زندگی بدل چکی ہے، کوئی پتہ نہیں کب کورونا کی ویکسین بنے، ہمیں احتیاط سے کام کرنا ہوگا اور وائرس سے خود کو بچانا ہوگا، این سی سی کے اجلاس میں 15جولائی تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا، یکم جون کو صوبہ سندھ کے اسکول نہیں کھلیں گے، اسکول کھولنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 

The post سندھ میں آٹھویں تک کے طلبا کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3boZ1lJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...