وفاقی حکومت سے تعصب کی بو آتی ہے، ترجمان سندھ حکومت

 کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی تعصب پر مبنی پالیسی نہیں رکھتی لیکن وفاقی حکومت سے تعصب کی بو آتی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی حقائق پر بات نہیں کرتی، صرف الزامات لگاتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، پی ٹی آئی والے آج کل محکمہ صحت سندھ کے پیچھے پڑے ہیں، کبھی ان لوگوں نے بجٹ کتاب پڑھی ہوتی تو سوال نہیں اٹھاتے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی مثال پیپلزپارٹی دور میں آئی، سندھ کے اسپتالوں میں ملک بھر کے مریضوں کا علاج مفت ہوتا ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد ادارہ امراض قلب کےلیے 11ارب کا بجٹ مختص کیا، گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں 196 افراد کا مفت لیور ترانسپلانٹ ہوا، سندھ کے اسپتال مہنگے ترین علاج مفت فراہم کررہے ہیں،سندھ میں علاج کرانے والے 30 فیصد افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کو ہردن تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پیپلز پارٹی تعصب پر مبنی پالیسی نہیں رکھتی لیکن وفاقی حکومت سے تعصب کی بو آتی ہے۔ وزیر اعظم خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کا دورہ کرتے ہیں لیکن سندھ کا نہیں۔

The post وفاقی حکومت سے تعصب کی بو آتی ہے، ترجمان سندھ حکومت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LkMTHJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...