کراچی سے ’را‘ کے لیے کام کرنے والا سرکاری ملازم گرفتار

کراچی: ایف آئی اے  کے انسدادِ دہشت گردی ونگ کی کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ حاصل کرنے والے سرکاری ملازم آصف صدیقی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام نے بتایا کہ  ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی کراچی میں اہم کارروائی  میں ’’ را‘‘ سلیپر سیل کا اہم رکن آصف صدیقی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے ۔ گرفتار ملزم 17گریڈ کا سرکاری ملازم تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق معلومات بھارت بھیجتا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: متحدہ لندن کے تین دہشت گردوں کے را سے تعلق کے سنسنی خیز انکشافات

حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم آصف صدیقی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور وہ تنظیم کے سلیپرسیل کا رکن ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے دہشت گردی کیلئے فنڈنگ حاصل کرتا تھا۔ ایف آئی نے ملزم آصف صدیقی کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے ملزم 15 مئی تک ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

The post کراچی سے ’را‘ کے لیے کام کرنے والا سرکاری ملازم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dxOoOK

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...