خیبرپختون خوا میں کاروبارِ زندگی کی رونقیں لوٹنے لگیں؛ بازار کھل گئے

پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں آج 48 ویں روز جزوی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دکانیں اور بازار کھل گئے۔

خیبرپختون خوا میں کاروبار زندگی کی رونقیں لوٹنے لگی ہیں اور بازار کھل گئے۔ صوبائی حکومت نے دکانداروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

کے پی میں دکانیں نماز فجرسے سہ پہر 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے جب کہ جمعہ، ہفتہ، اتوار بازار اور دکانیں بند رہیں  گی۔

صوبائی حکومت کےمطابق معاشی چیلنجز کے پیش نظر دکانیں کھولی گئی ہیں، شہری کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور احتیاطی تدابیر نظرانداز نہ کریں۔

The post خیبرپختون خوا میں کاروبارِ زندگی کی رونقیں لوٹنے لگیں؛ بازار کھل گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xRgDZO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...